Thursday, May 2, 2024

تحریک انصاف کے 23 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں کئی اہم رہنما غائب رہے

تحریک انصاف کے 23 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں کئی اہم رہنما غائب رہے
May 1, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) تحریک انصاف کے 23 ویں یوم تاسیس کی مرکزی تقریب میں عمران خان کی تعریفوں میں زمین آسمان ایک کرنیوالے کئی رہنما آج نظر نہ آئے۔ تقریب میں اسد عمر نظر آئے اور نہ ہی عمران خان کی 23 سالہ جدوجہد کے ساتھی عامر کیانی۔ فواد چودھری  اور  شہریار آفریدی  کو بھی کارکنوں کی نگاہیں ڈھونڈتی رہیں مگر کہیں نظر نہ آئے ۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنماء جہانگیر ترین نے بھی لاہور میں اپنی مصروفیات جاری رکھیں اور یوم میں شریک نہ ہوئے۔ عثمان ڈار بھی تقریب میں شریک نہ تھے۔ عمران خان کے اہم کھلاڑیوں کی مرکزی تقریب میں عدم شرکت سے کئی سوالات اٹھنے لگے ہیں ۔