Thursday, May 2, 2024

تحریک انصاف کے 23 سال بتاتے ہیں کہ جدوجہد کیا ہوتی ہے ، وزیراعظم

تحریک انصاف کے 23 سال بتاتے ہیں کہ جدوجہد کیا ہوتی ہے ، وزیراعظم
May 1, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا تحریک انصاف کے 23 سال بتاتے ہیں کہ جدوجہد کیا ہوتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے 23 ویں یومِ تاسیس پر اسلام آباد میں مرکزی تقریب میں شرکت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی وزیراعظم عمران خان سمیت سینئر رہنما، وزرا، مشیر، معاونین شریک، گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے وہیل چیئر پر شرکت کی۔ تقریب میں عمران خان کی 23سالہ جدوجہد پر مشتمل دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا یوم تاسیس کی تقریب کے انعقاد پر سیف اللہ نیازی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ وہ سیاست میں آئے تو وہ ایسے پاکستانی تھے جسے سیاست کچھ نہیں دے سکتی تھی۔ اللہ نے سیاست میں آنے سے پہلے ہی عزت اور شہرت دے دی تھی۔ وزیراعظم نے کہا سیاسی جدوجہد کبھی ہموار نہیں ہوتی، اونچ نیچ آتی رہتی ہے۔ ہم نے ملک کو اپنی آنکھوں کے سامنے اوپر سے نیچے آتے دیکھا۔ پہلے پاکستان کےحکمرانوں کو بیرون ملک عزت ملتی تھی۔ آہستہ آہستہ ہماری عزت دنیا میں جاتی رہی۔ عمران خان نے کہا عزت میں کمی کی بڑی وجہ حکمرانوں کا ملک کے بجائے اپنے لیے سوچنا تھا۔ حکمران ملک میں چوری کرتا ہے تو سارا نظام تباہ کر دیتا ہے۔ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ملائیشیا پاکستان کا مقابلہ کرے گا۔ مہاتیر محمد نے ملائیشیا کو اوپر اٹھا دیا۔ سنگاپور کا ایماندار وزیراعظم اپنے ملک کو کہاں سے کہاں لے گیا۔ وزیراعظم نے کہا تحریک انصاف ملک کو مسائل سے نکالے گی۔ چیزیں بہتر کرتے جائیں گے تو قوم کو پتہ چلے گا تبدیلی آرہی ہے۔