Sunday, September 8, 2024

تحریک انصاف کیخلاف غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت 18اپریل تک ملتوی

تحریک انصاف کیخلاف غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت 18اپریل تک ملتوی
March 18, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کیخلاف غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت 18اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔ تحریک انصاف کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر نے چوہدری نثار سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام ثبوتوں کی موجودگی میں تحریک انصاف کے خلاف تحقیقات کی جائیں۔ الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے خلاف غیرقانونی فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا کہ ثبوتوں کی موجودگی میں تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ کی ایف آئی اے سے تحقیقات کرائی جائیں۔ مصطفیٰ کمال کے الزامات کی تحقیقات ہو سکتی ہیں تو تحریک انصاف کے خلاف کیوں نہیں۔ اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سے استدعا کی ہے کہ تحریک انصاف کے خلاف غیرقانونی فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کے معاملے پر غیرضروری تاخیر نہ کی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر نے دونوں فریقین کے وکلاء کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے جلد ازجلد فیصلے کی استدعا کی ہدایت کی۔ چیف الیکشن کمشنر نے تحریک انصاف کے خلاف غیر قانونی فنڈنگ کیس کی سماعت 18 اپریل تک ملتوی کر دی۔