Wednesday, May 15, 2024

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس،ملکی سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور کا جائزہ

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس،ملکی سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور کا جائزہ
December 12, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور اور احتساب کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پی آئی سی پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعظم نے پی آئی سی پر حملے کو ملک تاریخ کا بد ترین واقعہ قرار دے دیا۔ تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی سے متعلق فیصلے کا اختیار حکومتی کمیٹی کو دے دیا گیا۔ عوام کو ریلیف دینے کے لئے مجسریٹی نظام بحال کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس کے دوران اراکین کا لاہور واقعے پر شدید افسوس کا اظہار بھی سامنے آیا۔ اراکین نے بر وقت انتظامی ایکشن نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا بروقت انتظامی ایکشن ہوتا تو جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکتا تھا۔