Tuesday, April 23, 2024

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس بنی گالہ میں جاری

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس بنی گالہ میں جاری
November 2, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس بنی گالہ میں جای ہے۔ اجلاس میں مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ پر تبادلہ خیال ہو گا۔ وزیر اعظم کے قوم سے خطاب کی تجویز پر بھی مشاورت ہو گی۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے احتجاج میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔ معاہدہ کی خلاف ورزی ہوئی تو قانون کے مطابق کارروائی بھی ہو گی۔ اجلاس میں پرویز خٹک حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی تجاویز کور کمیٹی کو پیش کریں گے۔ وزیراعظم نے پارٹی کی کور کمیٹی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری طرف فضل الرحمن نے وزیراعظم کو استعفے کیلئے 2 دن کی مہلت دے دی، آزادی مارچ سے خطاب میں کہا کہ 25 جولائی 2018 کے الیکشن بدترین دھاندلی اور فراڈ تھے، انتخابی نتائج مانتے ہیں نہ اس کے نتیجے میں بننے والی حکومت کو، ان کی نااہلی کے نتیجے میں معیشت تباہ ہو گئی، معیشت تباہ ہو جائے تو ریاست اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتی۔ مولانا فضل الرحمن بولے کہ ملک میں انصاف اورعدل پر مبنی نظام چاہتے ہیں، دھاندلی کی بنیاد پر بننے والی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے، بڑی مہلت دے دی،اب حکومت کو جانا ہے، معیشت تباہ ہونے پر سوویت یونین اپنا وجود نہیں رکھ سکا۔