Saturday, May 18, 2024

تحریک انصاف کی پنجاب میں حکومت جہانگیر ترین نے بنائی ، راجہ ریاض

تحریک انصاف کی پنجاب میں حکومت جہانگیر ترین نے بنائی ، راجہ ریاض
April 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) راجہ ریاض نے جہانگیر ترین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی پنجاب میں حکومت جہانگیر ترین نے بنائی،عمران خان سے کہوں گا اپنا بہترین ساتھی اکیلا نہ چھوڑیں۔

راجہ ریاض نے کہا کہ عمران خان کو اعتماد کا ووٹ جہانگیر ترین کی وجہ سے ملا، سازشی عناصر تحریک انصاف میں موجود ہیں۔