Thursday, April 25, 2024

تحریک انصاف کی پارلیمنٹ کو گرانے کی کوشش ناکام ہوگئی :پرویز رشید

تحریک انصاف کی پارلیمنٹ کو گرانے کی کوشش ناکام ہوگئی :پرویز رشید
May 12, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پرویز رشید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کو گرانے کی کوششیں کی جو ناکام ہوگئی, اپنے تحفظ کے لئےعمران خان کو پارلیمنٹ کی اہمیت کااحساس ہوا، اب وہ اس چھتری کو عوام کے سروں سے ہٹانے کی باتیں اب بند کریں۔ اسلام آباد میں کے پی کے کے دھرنے کے حوالے سے  بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھاکہ پارلیمنٹ کو گرانے والے آج اسی سے مانگنے آرہے ہیں، کل جو ہماری گردن پکڑتے تھے آج ہماری جیبیں ٹٹول رہے ہیں۔ آئین کے تحت صوبے بھی بجلی پیدا کرسکتے ہیں لیکن خیبر پختونخوا حکومت 2 برس کے دوران ایک یونٹ بجلی بھی پیدا نہیں کرسکی۔ صوبائی حکومت رواں مالی سال میں ترقیاتی بجٹ کا 40فیصد بھی خرچ نہ کر سکی، وہ مزید پیسے مانگنے سے پہلے وصول شدہ پیسوں کا حساب دے۔