Tuesday, April 23, 2024

تحریک انصاف کی ویڈیو اسکینڈل میں درخواست جلد سنے جانے کی استدعا منظور

تحریک انصاف کی ویڈیو اسکینڈل میں درخواست جلد سنے جانے کی استدعا منظور
March 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ویڈیو اسیکنڈل، تحریک انصاف کی علی حیدر گیلانی اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف درخواست کی جلد سماعت کی استدعا منظور کرلی گئی۔ الیکشن کمیشن کل تحریک انصاف کی درخواستوں پر سماعت کریگا۔

پی ڈی ایم کے ٹکٹ پر نو منتخب سینیٹر سیّد یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے معاملہ پر پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج رنگ لے آیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جلد سماعت کی استدعا منظور کر لی گئی۔ اس سے پہلے یوسف رضا گیلانی کے خلاف درخواست کی سماعت 11 فروری کو ہونا تھی۔