Monday, September 16, 2024

تحریک انصاف کی قیادت سے نالاں ارکان جسٹس وجیہہ الدین کی قیادت میں متحد، الگ دھڑا بننے کا امکان

تحریک انصاف کی قیادت سے نالاں ارکان جسٹس وجیہہ الدین کی قیادت میں متحد، الگ دھڑا بننے کا امکان
August 12, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض ارکان نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کی سربراہی میں فارورڈ بلاک بنا لیا۔ اسلام آباد میں جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کی صدارت میں تحریک انصاف کے ناراض ارکان کا اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی کے ناراض اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پر جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کا کہنا تھا کہ پارٹی میں شامل ہونے والے اراکین موجودہ قیادت سے مطمئن نہیں۔ پارٹی میں ناانصافی کے شکار کارکنوں کو جلد انصاف دلائیں گے۔ جسٹس ریٹائرڈ وجہیہ الدین چودہ اگست کو اہم پریس کانفرنس کرینگے۔