Friday, May 17, 2024

تحریک انصاف کی جانب سے ابھی مزید معافیاں مانگی جائینگی : جاوید ہاشمی

تحریک انصاف کی جانب سے ابھی مزید معافیاں مانگی جائینگی : جاوید ہاشمی
July 2, 2015
ملتان(92نیوز)سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے ابھی مزید معافیاں مانگی جائیں گئیں ٹرین حادثے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ساری پارٹی نے عمران خان سے کہا تھا کہ جو سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے اس سے اقتدار نہیں ملے گا اور اس حد تک نہ جایا جائے جس سے ملک مشکل سے دوچار ہو اور اسی وجہ سے اب معافیاں مانگی جا رہی ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ دوسری پارٹیوں کو چھوڑ کر آنے والوں کو عمران خان دل سے قبول نہیں کر رہے وہ صرف یہ دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان کی پارٹی کمزور نہیں ہوئی ۔ مخدوم جا وید ہاشمی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے طرز حکمرانی سے بھی عوام مایوس ہیں کیونکہ عوام کے مسائل حل نہیں ہو رہے ہیں ان کی ضروریات زندگی بھی ان کی پہنچ سے دور ہیں ۔ ایم کیو ایم کے حوالے سے جاوید ہاشمی نے کہا کہ انکا میڈیا ٹرائل نہ کیا جائے  بلکہ ان کو دفاع کا بھر پور موقع دیا جائے تاکہ وہ حالات کا مقابلہ کر سکیں۔