Sunday, May 19, 2024

تحریک انصاف کی 20 سالہ کہانی کا ایک پہلو 92 نیوز منظرعام پر لے آیا

تحریک انصاف کی 20 سالہ کہانی کا ایک پہلو 92 نیوز منظرعام پر لے آیا
April 24, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) تحریک انصاف کی 20 سالہ کہانی کا ایک پہلو 92 نیوز سامنے لے آیا۔ 25 اپریل 1996 کو عمران خان سمیت 6 شخصیات نے تحریک انصاف کے قیام کا اعلان کیا۔ ایک انتقال کر گئے، تین ملک چھوڑ گئے اور عمران خان سمیت 2 بانی رکن پارٹی چلا رہے ہیں۔ 20 سال قبل عمران خان نے اپنے پانچ دوستوں کے ہمراہ لاہور میں تحریک انصاف کے قیام کا اعلان کیا۔ تحریک انصاف کے بانی ارکان میں عمران خان، نعیم الحق، احسن رشید، مشاہد حسین کے بھائی واحد حسین، محمود اعوان اور حفیظ خان شامل تھے۔ احسن رشید انتقال کر گئے، واحد حسین اور محمود اعوان امریکہ واپس چلے گئے جبکہ حفیظ خان بھی پارٹی چھوڑ کر کینیڈا منتقل ہو گئے۔ نعیم الحق 6 سال قبل امریکہ سے واپس آکر مسقل طور پر پارٹی سے وابستہ ہو گئے۔ پاکستان تحریک انصاف کا 20 سالہ سفر کل 25 اپریل کو مکمل ہو گا تاہم تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے اتوار چھٹی کی وجہ سے ایک دن پہلے ہی ایف نائن پارک میں  یوم تاسیس منانے کا اعلان کیا۔ پارٹی کے 20 ویں یوم تاسیس کے موقع پر صرف دو بانی ارکان عمران خان اور نعیم الحق تقریب کی رونق ہیں۔