Friday, March 29, 2024

تحریک انصاف کور گروپ نے بھی زاہد حامد کا استعفیٰ نا کافی قرار دے دیا

تحریک انصاف کور گروپ نے بھی زاہد حامد کا استعفیٰ نا کافی قرار دے دیا
November 29, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) تحریک انصاف کے کور گروپ نے زاہد حامد کا استعفیٰ نا کافی قرار دے دیا۔
عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے کور گورپ کا اہم اجلاس بنی گالہ میں ہوا۔ اجلاس میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، نعیم الحق، شیریں مزاری ،بابر اعوان اور فواد چوہدری شریک ہوئے۔
پی ٹی آئی کے کور گروپ نے بھی زاہد حامد کے استعفے کو نا کافی قرار دے دیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا کہ پوری حکومت کو ہی گھر بجھوانے کے لیے ٹف ٹائم دیا جائے اور حکومت پر دباو بڑھانے کے لیے عوامی رابطہ مہم اور جلسوں کا سلسلہ پھر شروع کیا جائے۔
اجلاس میں سیاسی بحران، نیب کیسز، فیض آباد دھرنا اور پولیس کے آپریشن سمیت ملک کی مجموعی صور تحال پربھی غور کیا گیا۔
عمران خان نے کور گروپ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ تمام وزراء نا کام ہو گئے۔ مسلم لیگ ن عوام کا اعتماد کھو چکی۔ حکومت نا اہل وزیر اعظم کے اشاروں پر چل رہی ہے۔
ڈاکٹر بابر اعوان نے اجلاس میں حدیبیہ پیپرز ملز کیس اور دیگر لیگل معاملات پر بریفنگ دی۔