Saturday, April 27, 2024

تحریک انصاف کراچی کے ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم سے ملاقات میں لوڈشیدنگ کا معاملہ اٹھایا

تحریک انصاف کراچی کے ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم سے ملاقات میں لوڈشیدنگ کا معاملہ اٹھایا
June 29, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کراچی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ارکان اسمبلی نے کراچی میں لوڈشیدنگ کا معاملہ اٹھا دیا۔ پارٹی اختلافات کو ختم کرنے کیلئے وزیر اعظم سرگرم ہو گئے۔ پانچ روز سے مسلسل ارکان پارلیمان سے ملاقاتیں جاری ہیں۔ ناراض رکن خواجہ شیراز سے بھی وزیر دفاع پرویز خٹک کی موجودگی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ملے۔ چیمبر میں ہونی والی ملاقات میں پارٹی امور سمیت حلقے کے مسائل پر گفتگو ہوئی۔ میاں محمد شفیق نے بھی ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان سے کراچی سے تعلق رکھنے والے پارٹی ارکان اسمبلی نے بھی ملاقات کی۔ سیف الرحمان، محمد عالمگیر خان، آفتاب حسین صدیقی، عبدالشکور شاد، فہیم خان، عطااللہ، آفتاب جہانگیر، محمد اسلم، جمیل احمد خان، محمد اکرم، غزالہ سیفی اور صائمہ ندیم نے وفاقی وزراء اسد عمر اور سید علی زیدی کی موجودگی میں وزیراعظم کو مسائل سے آگاہ کیا۔ ارکان سے گفتگو میں وزیراعظم نے واضح کیا کہ پارٹی میں کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں۔ مشکل اور جدوجہد کے وقت سے گذر رہے ہیں۔ عوام کے تعاون سے جلد کورونا پر قابو پالیں گے۔ انہوں نے ارکان کو آئندہ مسلسل ملاقاتوں کا یقین بھی دلایا۔