Sunday, September 8, 2024

تحریک انصاف کبھی شکست تسلیم نہیں کرتی : سردار ایاز صادق

تحریک انصاف کبھی شکست تسلیم نہیں کرتی : سردار ایاز صادق
October 31, 2015
لاہور (92نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ انتخابات کتنے بھی شفاف کیوں نہ ہوں تحریک انصاف کبھی شکست تسلیم نہیں کرتی۔ تفصیلات کے مطابق سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف پر زور دیا کہ وہ انتخابات میں دھاندلی ‘ دھاندلی کی رٹ چھوڑ کر پاک چین اقتصادی راہداری اور دیگر ترقیاتی منصوبوں میں حکومت کا ساتھ دے۔ سردار ایاز صادق نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ عام انتخابات کی طرح بلدیاتی انتخابات میں بھی ن لیگ کو بھاری اکثریت حاصل ہوگی۔ واضح رہے کہ سابق سپیکر قومی اسمبلی اور حلقہ این اے ایک سو بائیس سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے بیٹے کے ہمراہ لاہور کے علاقے گڑھی شاہو کی یوسی 173 کے سردار ہائی سکول میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔