Sunday, May 19, 2024

تحریک انصاف کا کارکن پرامن رہ کر ہر قسم کی شرارتوں کا جواب دے گا: شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف کا کارکن پرامن رہ کر ہر قسم کی شرارتوں کا جواب دے گا: شاہ محمود قریشی
April 24, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) خواجہ آصف جو چاہے بیانات دیں، ہم پرامن ہی رہیں گے۔ شاہ محمود قریشی نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع کے بیان کے جواب میں نازیبا گفتگو نہیں کریں گے۔ پارٹی کے یوم تاسیس کو ایک سیاسی اور خاندانی ماحول میں منا رہے ہیں۔ خواجہ آصف کا بیان ہمیں اشتعال دلوانے کا ہتھکنڈہ ہو سکتا ہے۔ تحریک انصاف کا کارکن اشتعال میں آئے گا نہ کسی ہتھکنڈے کا شکار ہو گا۔ تحریک انصاف کا کارکن پرامن رہ کر ہر قسم کی شرارتوں کا جواب دے گا۔ تحریک انصاف کے کارکن اور رضاکار اپنی مائوں، بہنوں اور بیٹیوں کی حفاظت کریں گے۔