Monday, September 16, 2024

تحریک انصاف کا پاور شو ،شیخ رشید کی مخصوص انداز میں حکومت پر تنقید ، شاہ محمود بھی خوب برسے

تحریک انصاف کا پاور شو ،شیخ رشید کی مخصوص انداز میں حکومت پر تنقید ، شاہ محمود بھی خوب برسے
April 29, 2017
  اسلام آباد(92نیوز)پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ اور وزیراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ کسی نے وزیراعظم کو صادق اور امین ماننے سے انکار کیا تو کسی نے وزیراعظم کے خلاف نعرے لگائے ۔ تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں پاور شو کیا تو کپتان سے پہلے کپتان کے کھلاڑیوں نے حکومت اور وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ شیخ رشید نے اپنے  مخصوص انداز میں  کہا کہ نوازشریف ڈان لیکس کو روک رہے ہیں 2میں فیل 3میں سپلی لینے والے کے بارے میں  کہتے ہیں پپو پاس ہو گیا۔ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم اور حکومت کو کھری کھری سنا دیں اور کہا کہ پاناما کیس کے فیصلے کی تشریخ کی ضرورت نہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک  نے کہا کہ حکمرانوں نے کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں۔ اب  قوم جواب مانگ رہی ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے بھی خوب تنقید کی اور کہا کہ عمران خان شیر کو تلاشی کےلئے سپریم کورٹ لے گئے  اب  نہ اس کی دم رہی  ہے اور نہ ہی پنجے ۔ جہانگیر ترین نے کہا ساٹھ دن تک  جے آئی ٹی کے پیچھے رہیں گے ۔حکمران بڑے منصوبوں سے اپنی جیبیں بھر رہے ہیں۔ جلسے سے غلام سرور خان نے بھی خطاب کیا جبکہ گلوکار سلمان احمد اور ابرارالحق نے  اپنی سریلی آوازوں کا جادو خوب جگایا۔