Monday, May 20, 2024

تحریک انصاف کا سارا بجٹ جھوٹ پر مبنی ہے ، بلاول بھٹو

تحریک انصاف کا سارا بجٹ جھوٹ پر مبنی ہے ، بلاول بھٹو
June 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے تحریک انصاف کا سارا بجٹ جھوٹ پر مبنی ہے۔

 بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا خبردار! کسی نے ناجائز، نالائق ، نااہل ، کرپٹ حکومت کیلئے ریاست مدینہ کا لفظ استعمال کیا۔ تحریک انصاف کا سارا بجٹ جھوٹ پر مبنی ہے۔ 4 فیصد گروتھ اور معاشی ترقی کا دعویٰ جھوٹا ہے۔ معاشی ترقی ہو رہی ہے تو تاریخی غربت اور بیروزگاری کیوں ہے۔ پٹرول، بجلی، گیس مہنگی ہوتی ہےتو ہر پاکستانی آپ کی نالائقی کا بوجھ اٹھاتا ہے۔ پاکستان میں مہنگائی بھارت، افغانستان اور بنگلہ دیش سے زیادہ ہے۔