Tuesday, April 16, 2024

  تحریک انصاف کا دھرنے کے دنوں کی تنخواہیں واپس کرنے کا اعلان

   تحریک انصاف کا دھرنے کے دنوں کی تنخواہیں واپس کرنے کا اعلان
July 9, 2015
اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہیں واپس کرنے کا اعلان کر دیا ،ان کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونیوالے صوبائی وزیر ضیا اللہ آفریدی کو وزارت سے استعفیٰ دینا ہوگا ، عمران خان کہتے ہیں کہ کراچی والوں کے پاس رینجرز کے سوا کوئی چارہ نہیں ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی قومی مشاورتی کونسل کا اجلاس عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا، اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی ارکان قومی اسمبلی کی دھرنے کے دنوں کی تنخواہیں واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان نے نیب کے ہاتھوں گرفتار خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ضیا اللہ آفریدی کو مستعفی ہونے کا بھی حکم دے دیا۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کراچی کےعوام کو پولیس پراعتماد نہیں رینجرزکے اختیارات میں توسیع واحد راستہ تھا ،کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی نے انکوائری کمیشن میں ثابت کر دیا کہ انتخابات قانون کے مطابق نہیں ہوئے، مسلم لیگ ن نے نگران حکومت کے ساتھ مل کر دھاندلی کی۔ عمران خان نے طالبان کے ساتھ مزاکرات کو وقت کی ضرورت قراردیا ,, ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں  پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکن شامل ہو رہے ہیں۔