Monday, September 16, 2024

تحریک انصاف کا حکومت کو پاناما لیکس پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا حکومت کو پاناما لیکس پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ
July 7, 2016
لاہور (92نیوز) عمران خان نے خیبرپختونخوا میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے اور صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس فوری طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ڈی آئی خان میں شاہد شیرازی کے قتل پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت شاہد شیرازی کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کیلئے اقدامات اٹھائے اور اور ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کے لئے حکمت عملی مرتب کرے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ امن عامہ کے قیام کے ذمہ دار ادارے ان واقعات کی فوری روک تھام یقینی بنائیں۔ دریں اثنا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف نے حکومت کو پاناما لیکس پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اجلاس میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کرانے کیلئے قانونی اور عدالتی چارہ جوئی کی جائے گی۔