تحریک انصاف کا حلقہ بندیوں سے متعلق ورکنگ گروپ کی سفارشات ماننے سے انکار
اسلام آبا د( 92 نیو ز) پاکستان تحریک انصاف نے حلقہ بندیوں کے حوالے سے ورکنگ گروپ کی سفارشات ماننے سے انکار کر دیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے حلقہ بندیوں کی سفارشات کو بروقت انتخابات کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے دانیال عزیز کی زیر سرپرستی تیارسفارشات پر اعتراض اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
شاہ محمود قریشی کہتے ہیں عام انتخابات میں تاخیر ہوئی تو جمہوریت کو خطرہ ہوگا۔