Thursday, April 25, 2024

تحریک انصاف کا انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ
June 21, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کافیصلہ کرلیا،انتخابات پارٹی کے نئے آئین کے تحت کرائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے بعد پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا گیا اور اس حوالے سے پارٹی کے الیکشن کمشنر کا اسلام آباد میں دفترکھول کر 77لاکھ ووٹر کی جانچ پڑتال کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے نئے آئین کا مسودہ بھی تیار کرلیا گیا ہے اورانٹرا پارٹی انتخابات اسی آئین کے تحت ہونگے ۔ حتمی تاریخ کا اعلان پارٹی کے چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر نعمان وزیر سنٹرل ، جنرل ریٹائرڈ تاج خیبرپختونخوا جبکہ سندھ کے لیے فیروزخان کو صوبائی الیکشن کمشنر تعینات کردیا گیاہے۔ پنجاب اور بلوچستان کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر کے ناموں کا اعلان بھی جلدکردیا جائیگا۔