Saturday, April 20, 2024

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے موجودہ وکیل سلمان اکرم راجہ کے 2013کے عام انتخابات کے بعد کیے جانے والے ٹویٹس کو جوڈیشل کمیشن میں پیش کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے موجودہ وکیل سلمان اکرم راجہ کے 2013کے عام انتخابات کے بعد کیے جانے والے ٹویٹس کو جوڈیشل کمیشن میں پیش کرنے کا فیصلہ
May 10, 2015
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف نے سلمان اکرم راجہ کے دو ہزار تیرہ میں کئے گئے ٹویٹس حاصل کر لئے،اور ٹویٹس جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہےجبکہ سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ وہ ٹویٹ پر آج بھی قائم ہیں، جو غلط ہے اُسے ہر فورم پر غلط ہی کہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے وکیل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے دو ہزار تیرہ میں ہونے والے عام انتخابات کے بارے میں ٹویٹس میں لکھا تھا کہ انگوٹھے کے نشانات کی تصدیق درست طریقے سے ہونی چاہیے اور پولنگ ایجنٹس کو نتائج کی فراہمی کا عمل بہتر بنایا جائے ۔ تحریک انصاف نے  فیصلہ کیا ہے کہ یہ ٹویٹس جوڈیشل کمیشن کے سامنے  پیش کئے جائیں گےتحریک انصاف کی جانب سے  ٹویٹس عثمان ڈار جوڈیشل کمیشن میں پیش کریں گے۔ ٹویٹس کے بارے میں سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ  وہ دو ہزار تیرہ میں کئے گئے ٹویٹس پر آج بھی قائم ہیں اُن کے آج کے بیانات اور دو ہزار تیرہ کے ٹویٹس میں کوئی تضاد نہیں ہے۔ دوسری طرف پی ٹی آئی نے آزادی کنٹینر لاہور منتقل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے،پاکستان تحریک انصاف این اے ایک سو بائیس کا فیصلہ عمران خان کے حق میں آنے پر جشن منانے کی تیاریاں کر رہی ہے۔