Thursday, April 25, 2024

تحریک انصاف کا الطاف حسین کے خلاف مذمتی قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا الطاف حسین کے خلاف مذمتی قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ
May 2, 2015
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف نے الطاف حسین کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے،مذمتی قرارداد پی ٹی آئی کے چیف وہیب ڈاکٹر عارف علوی 4 مئی کو قومی اسملبی میں میں پیش کرینگے ۔ تفصیلات کے مطابق  تحریک انصاف نے ایم کیو ایم کے رہنماء الطاف حسین کے عسکری ادارے کے بارے میں بیان دینے پر مذمتی قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الطاف حسین کے خلاف قراردادتحریک انصاف کے چیف وہیب ڈاکٹر عارف علوی سوموار کے روز قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔ قرار داد پر دیگر رہنماوں کے دستخط بھی موجود ہوں گے۔مجوزہ قرارداد میں تحریک انصاف موقف اختیار کرے گی کہ پاکستان کے عسکری اداروں کے خلاف بیان آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا بیان آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے،قرار داد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا جائے گا کہ حکومت خود آگے بڑھے اور الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کرائے،اور مزید کارروائی کرے۔