Friday, April 26, 2024

تحریک انصاف کا اسلام آباد دھرنا روکنے کی درخواستیں مسترد

تحریک انصاف کا اسلام آباد دھرنا روکنے کی درخواستیں مسترد
October 20, 2016
اسلام آباد (92نیوز) سپریم کورٹ نے دو نومبر کو تحریک انصاف کا دھرنا روکنے کےلئے درخواستیں مسترد کر دیں۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کہتے ہیں یہ کام جن کے کرنے کے ہیں وہی کریں۔ عدالت کسی سیاسی معاملے میں نہیں پڑے گی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں معاملہ تھا پانامہ لیکس کا لیکن ساتھ ساتھ درخواست گزار بیرسٹر ظفر اللہ اور طارق اسد ایڈووکیٹ نے دو نومبرکے دھرنے کا ذکر بھی چھیڑ دیا۔ دونوں نے عدالت سے استدعا کی کہ پورا شہر رورہا ہے۔ اسلام آباد بند نہ کرنے کے احکامات دیے جائیں جس پر چیف جسٹس کاکہنا تھا کہ آپ چاہتے ہیں یہ کام بھی عدالت کرے۔ عدالت کسی سیاسی معاملے میں ملوث نہیں ہوگی۔ اگرچیف ایگزیکٹو عوام کے بنیادی حقوق کی حفاظت میں ناکام ہوئے تو پھر عدالتی مداخلت ناگزیر ہو گی۔ بیرسٹر ظفراللہ نے کہا کہ دو نومبر کو دھرنے سے عدالت کوبھی خطرہ ہے جس پر جسٹس عارف خلجی کا کہنا تھا کہ عدالت کو کوئی دھمکی نہیں دے سکتا۔