Monday, May 13, 2024

تحریک انصاف کا آلہ کار نہ بننے پر پنجاب میں پانچواں آئی جی تبدیل کیاگیا ، احسن اقبال

تحریک انصاف کا آلہ کار نہ بننے پر پنجاب میں پانچواں آئی جی تبدیل کیاگیا ، احسن اقبال
September 9, 2020
لاہور ( 92 نیوز) رہنما مسلم لیگ ن اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف کا آلہ کار نہ بننے پر پنجاب میں پانچواں آئی جی تبدیل کیا گیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ  ہر آئی جی کو کہا جاتا ہے پی ٹی آئی مخالفوں پر جھوٹے مقدمات بناؤ،حکومت چیئرمین نیب کو بلیک میل کرکے نیب گردی کررہی ہے،عمران خان کی پالیسیاں ملک کو انتشار کی طرف دھکیل رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے پی سی میں اگلا لائحہ عمل طے کریں گے، حکومت سے نجات کیلئے سب آپشن کھلے ہیں۔