Friday, April 26, 2024

عدلیہ مخالف بڑھکیں لگانے والے گیدڑ تحریک نہیں چلا سکتے ، عمران خان

عدلیہ مخالف بڑھکیں لگانے والے گیدڑ تحریک نہیں چلا سکتے ، عمران خان
December 17, 2017

اوکاڑہ ( 92 نیوز ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف قوم کے مجرم ہیں ۔ عدلیہ مخالف بڑھکیں لگانے والے سن لیں کہ گیدڑ تحریک نہیں چلا سکتے ۔
چیئرمین تحریک انصاف نے اوکاڑہ میں عوام جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف مسلم لیگ ن نکلی تو دوسری طرف پی ٹی آئی ہو گی ۔ پھر دیکھیں گے کہ عوام کس کے ساتھ ہے ۔
عمران خان نے مزید کہا کہ اپنے اور میرے کیس کا موازنہ کرنے والے سابق وزیر اعظم اربوں کی چوری کا حساب دیں ۔