Friday, May 17, 2024

تحریک انصاف کا 23 واں یوم تاسیس ، کارکن آپس میں الجھ پڑے

تحریک انصاف کا 23 واں یوم تاسیس ، کارکن آپس میں الجھ پڑے
April 29, 2019
کراچی ( 92 نیوز) تحریک انصاف کا جلسہ ہو یا یوم تاسیس، بدنظمی، لڑائی جھگڑا معمول بن گیا ۔  کراچی میں 23 ویں یوم تاسیس پر تحریک انصاف   کے کھلاڑیوں کا پارہ ہائی ہو گیا ، کرسیوں کے ساتھ پتھروں کی برسات، ہوئی  5 کارکن زخمی ہوئے ۔ کراچی کے علاقے گلشن اقبال منگل بازار میں حلیم عادل شیخ کے اسٹیج پر آتے ہی کارکنان سراپا احتجاج ہو گئے  ۔  جس کے ہاتھ جو آیا، ہتھیار بنالیا ۔ تصادم میں   پانچ کارکن زخمی ہوئی ، رہنماؤں کی تلقین بھی کام نہ آئی۔ آتش بازی کے ساتھ تقریب قبل از وقت اختتام پذیر ہوگئی، کوئی بھی رہنما خطاب نہ کرسکا۔ چیف آرگنائزر تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے تعین کی ہدایت کردی۔

پی ٹی آئی کو خود علم نہیں کہ وہ کیسے حکومت میں آگئی ، مراد علی شاہ ‏

ترجمان تحریک انصاف چیف آرگنائزر نے واقعے کی ہر ممکنہ پہلو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات اور ذمہ داران کے تعین کی ہدایت کردی۔ ہدایات کی روشنی میں واقعے کے تصاویری ویڈیو شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں،جبکہ بدنظمی میں ملوث افراد سے کسی بھی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی. ترجمان تحریک انصاف کاکہنا ہےکہ  شرپسند عناصر کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تحریک انصاف کے کارکنان ملوث پائے گئے تو سخت کارروائی ہو گی۔