Sunday, September 8, 2024

تحریک انصاف چھوڑنے والی عائشہ گلالئی قبائلی پگڑی پہن کر پارلیمنٹ پہنچ گئیں

تحریک انصاف چھوڑنے والی عائشہ گلالئی قبائلی پگڑی پہن کر پارلیمنٹ پہنچ گئیں
August 17, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے قبائلی پکڑی پہنی، اور پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئیں ،لوگ رکن اسمبلی کو منفرد لباس میں دیکھ کر حیران رہ گئے ،عائشہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ ان کے وزیر قبیلے کی پگڑی پینتھر ہے، انہیں مردوں کے معاشرے میں رضیہ سلطانہ کی طرح پگڑی پہننا پڑی۔ 

عائشہ گلالئی نے عمران خان پر بھی تنقید کے خوب تیر برسائے، کہتی ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی نوجوان نسل کی زہانت سے حسد کرتے ہیں ، اگر وہ یوتھ سے اتنے مخلص ہیں تو بیرون ملک موجود اپنے بیٹوں کے ہاتھ میں کتاب کے بجائے موبائل کیوں نہیں تھمادیتے

رکن اسمبلی کا کہنا ہے خواتین کو اپنا استحصال روکنے کیلئے مضبوط ہونا پڑے گا ، اس سے قبل عائشہ نے وزیر قبیلے کے لباس میں انگریزی میں میڈیا گفتگو بھی کی، جس میں وہ اپنی اور اپنے خاندان کی حالیہ سیاسی لڑائی تنہا لڑنے پر روشنی ڈالتی رہی۔