تحریک انصاف پاکپتن کے ضلعی صدر احمد رضا مانیکا نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا
پاکپتن ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف پاکپتن کے ضلعی صدر احمد رضا مانیکا نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔
احمد رضا مانیکا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پی ٹی آئی کے لیے دن رات ایک کر دیا مگر کبھی بھی شاباش نہیں ملی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جب بھی پاکپتن آئے کسی پارٹی ورکر کو نہیں ملے ۔