Sunday, May 19, 2024

تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت اکیس نومبر تک ملتوی

تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت اکیس نومبر تک ملتوی
October 16, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت اکیس نومبر تک ملتوی کردی۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ اکاؤنٹس کی تفصیلات کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ تاہم تفصیلات درخواست گزار کو فراہم نہیں کی جائیں گی۔
چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔سماعت میں تحریک انصاف کے وکیل انور منصور پیش نہیں ہوئے۔ جونیئر وکیل نے استدعا کی کہ ا لیکشن کمیشن اکاﺅنٹس کا جائزہ لے لیکن درخواست گزار کو تفصیلات نہ دی جائیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ 5 دسمبر کو پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کریگا۔
درخواست گزار اکبر ایس بابر کے وکیل نے کہا کہ تحریک انصاف کی پارٹی فنڈنگ کی جمع کرائی گئیں دستاویزات خود سے ایکسل سافٹ ویئر پرتیار کی گئیں جن میں فنڈ دینے والے کی تفصیلات نہیں۔ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی دستاویزات کا بھی تقابلی جائزہ لے۔
چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے اکاﺅنٹس کی تفصیلات کا جائزہ لے سکتا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم تک اکاﺅنٹس کی تفصیلات درخواست گزار کو فراہم نہیں کریں گے۔
دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کر دی۔