Tuesday, May 21, 2024

تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر سینیٹر اعجاز چوہدری کا کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ سیاسی شراکت کا اعلان

تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر سینیٹر اعجاز چوہدری کا کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ سیاسی شراکت کا اعلان
November 2, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر سینیٹر اعجاز چوہدری نے کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ سیاسی شراکت کا اعلان کر دیا۔

سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان معاہدہ خوش آئند ہے۔ ناموس رسالت کے حوالے سے پی ٹی آئی اور ٹی ایل پی کا مؤقف اور مشن ایک ہے۔ مستقبل میں لبیک کے ساتھ انتخابات کے دوران سیاسی معاملات آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ سعد رضوی کی رہائی کے بعد ان کے پاس جائیں گے۔