Saturday, April 27, 2024

تحریک انصاف نے گلشن اقبال کے حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کے بینرز لگا دیئے

تحریک انصاف نے گلشن اقبال کے حکیم سعید گراؤنڈ میں  جلسہ کرنے کے بینرز لگا دیئے
May 8, 2018
کراچی (92 نیوز) تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی بارہ مئی کو ایک ہی گروانڈ میں جلسہ کرنے پر باضد ہیں۔ تحریک انصاف نے گلشن اقبال کے حکیم سعید گروانڈ میں  جلسہ کرنے کے بینرز بھی لگا دئے۔ تحریک انصاف نے کارکنوں اور شہریوں سے جلسےمیں شرکت کی اپیل کی ہے۔ بینرز پر درج ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔ پیپلز پارٹی بھی بارہ مئی کا جلسہ حکیم سعید گراونڈ میں کرنا چاہتی ہے۔ جلسے سے بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرنا ہے۔ گذشتہ شب حکیم سعید گروانڈ میں دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑا بھی ہو گیا تھا۔ ہوائی فائرنگ بھی کی گئی تھی، اور گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی تھی۔