Thursday, April 25, 2024

تحریک انصاف نے پاکستان مارچ میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو شرکت کی دعوت دیدی

تحریک انصاف نے پاکستان مارچ میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو شرکت کی دعوت دیدی
August 28, 2016
لاہور(92نیوز)تحریک انصاف نے تین ستمبر کے پاکستان مارچ میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دیدی رہنماؤں کے پاس جلد باضابطہ وفود بھجوائے جائیں گےعمران خان کہتے ہیں کہ عدالت بھی جائیں اور سڑکوں پر بھی رہیں گے۔ کرپٹ حکمران کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لینگے۔ تفصیلات کےمطابق  تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے لاہور میں مصروف دن گزارا پارٹی اجلاسوں میں پاکستان مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا کنونشن سے خطاب بھی کیا مقتول کارکن کے گھر گئے اہلخانہ سے تعزیت کی اور حکومت کیخلاف خوب بولے۔ مقامی ہوٹل میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف سمجھتے ہیں کہ پاناما لیکس کے معاملے کو طول دے کر دبایا جا سکتا ہے کرپشن اوپر سے ختم ہوگی تو نظام بہتر ہو گا احتساب وزیراعظم سے شروع ہونا چاہیے۔