Sunday, September 8, 2024

تحریک انصاف نے پارٹی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے دو ہفتوں کی مہلت طلب کر لی

تحریک انصاف نے پارٹی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے دو ہفتوں کی مہلت طلب کر لی
August 29, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ، پی ٹی آئی نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے 2 ہفتوں کی مہلت مانگ لی ۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے پارٹی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے دو ہفتوں کی مہلت مانگ لی ہے ۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کے جنرل منیجر فنانس نے  الیکشن کمیشن کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں عذر بیان کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے پارٹی اثاثوں کا اندرونی آڈٹ جاری ہے ۔ آڈٹ کا عمل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن کو تفصیلی رپورٹ ارسال کردی جائے گی  الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام جماعتوں کو مالی سال 2014 اور 2015 کے پارٹی اثاثہ جات جمع کرانے کے لئے 29 اگست کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی ۔ تحریک انصاف تاحال اثاثے جمع نہیں کراسکی ۔