تحریک انصاف نے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل بلا لیا
اسلام آباد (92 نیوز) عمران خان نے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 6 اگست کو طلب کر لیا۔ تمام ارکان کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ادھر کپتان کی تقریب حلف برداری میں ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
سابق کرکٹرز سے رابطے شروع کر دیئے گئے ہیں جن میں جاوید میانداد، وسیم اکرم، انضمام الحق، عامر سہیل، رمیز راجہ، معین خان و دیگر شامل ہیں۔