Sunday, September 8, 2024

تحریک انصاف نے نوازشریف کی نااہلی کی وجوہات بتادیں

تحریک انصاف نے نوازشریف کی نااہلی کی وجوہات بتادیں
August 13, 2017

اسلام آباد(92نیوز)کیوں نکالا مجھےپاکستان تحریک انصاف نے نوازشریف کو وجوہات بتادیں پی ٹی آئی نے ایک لاکھ پمفلٹ راولپنڈی شہر میں گرادیئے۔ ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پہلے سے علم تھا کہ انگریزی میں کی گئی کارروائی نواز شریف کی سمجھ میں نہیں آئے گی۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم کو ان کے اہم سوال کیوں نکالا مجھے، کی وجوہات  بتادیں ہیں ۔ اس سوال کے جواب میں خصوصی پرچہ تیار گیا ہے۔ "ہم بتاتے ہیں کہ کیوں نکالا آپ کو" کے عنوان سے تیار کردہ  ایک لاکھ پمفلٹ راولپنڈی شہر میں گرادیئے ہیں۔ ہیلی کاپٹر بنی گالا سے روانہ ہوا اور جس نے  راولپنڈی شہر کی فضائوں میں پمفلٹ گرائے۔ پمفلٹس آج لیاقت باغ کے جلسہ میں بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر ملک بھر میں یہ پمفلٹ تقسیم کیے جائیں گے۔ پی ٹی آئی کی علاقائی اور ضلعی تنظیمیں اس پرچے کو چھپوا کر یوم آزادی پر تقسیم کریں گی۔ ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پہلے سے علم تھا کہ انگریزی میں کی گئی کارروائی نواز شریف کی سمجھ میں نہیں آئے گی۔ نوازشریف کو کافی وقت بھی دیا کہ وہ کسی انگریزی جاننے والے سے سمجھ لیں کہ انہیں کیوں نکالا۔آخر کار انھیں ہی بتانا پڑ رہا ہے کہ میاں صاحب کو کیوں نکالا۔ راولپنڈی میں اقامے کی کاپیاں بانٹ کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آج شام لیاقت باغ میں بھی بتائیں گے کہ کیوں نکالا آپ کو۔ کل کا یوم آزادی انشاءاللہ رب العالمین کے تشکر اور صبح نو کے استقبال سے منائیں گے۔