Friday, April 26, 2024

تحریک انصاف نے لیگی رہنما جاوید لطیف کے سوشل بائیکاٹ کا اعلان کردیا

تحریک انصاف نے لیگی رہنما جاوید لطیف کے سوشل بائیکاٹ کا اعلان کردیا
March 10, 2017
اسلام آباد (92نیوز)تحریک انصاف نے لیگی رہنما جاوید لطیف کے سوشل بائیکاٹ کا اعلان کردیا عمران خان کہتے ہیں  جس ٹاک شو میں جاوید لطیف ہوں گے، اس میں ہمارا نمائندہ شریک نہیں ہوگا جبکہ ڈاکٹر عارف علوی اور عائشہ گلالئی نےجاوید لطیف کی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کےمطابق  جمعرات کے بعد  جمعہ بھی گزر گیا لیکن  جاوید لطیف  اور مراد سعید کے  معاملے کی  دھول ابھی  بیٹھی نہیں ہے ۔  پارلیمنٹ کی راہداری میں جو کچھ ہوا  اس پر  بنی گالہ میں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی رہنماؤں کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں شاہ محمود قریشی،نعیم الحق،مراد سعیداور دیگر رہنما شریک  ہوئے جس میں جاوید لطیف اور مراد سعید کی لڑائی کے معاملے پر پارٹی کی حکمت عملی تیار کی  گئی بعد میں عمران خان  نے اپنے ٹوئٹ میں لیگی رہنما جاوید  لطیف کے  سوشل  بائیکاٹ   کا اعلان کردیا ۔ کپتان  کا کہنا  تھا کہ تحریک انصاف کا کوئی بھی رکن کسی ایسے پروگرام میں شرکت نہیں کرے گا جس میں جاوید لطیف کو مدعو کیا گیا ہو۔ جاوید لطیف اگر کسی مہذب معاشرے میں ایسا کرتے تو ان پر ہر قسم کے عوامی پروگرامز میں شرکت پر پابندی عائد کردی جاتی۔ تحریک انصاف کی قیادت  کی جانب سے  جاوید لطیف کے  بائیکاٹ کی بات کی  گئی ہے اگر  لیگی رہنما  قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوتے ہیں تو کیا پی ٹی آئی قومی اسمبلی کا  بھی بائیکاٹ کرے گی ۔  دوسری  جانب کپتان کی طرح کھلاڑی بھی چراغ پا ہیں اور وہ  جاوید لطیف کی رکنیت کا چراغ  گل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں ،،اسلام آباد میں میڈیا  سے  گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن پارلیمنٹ عارف علوی  اورعائشہ گلالئی  نے کہا کہ جاویدلطیف نےمرادسعیدپرذاتی حملےکیے ان کے خلاف  احتجاج کیلئےپارلیمانی جماعتوں سے رابطےکیےجارہےہیں حکومت جاوید لطیف  کی رکنیٹ معطل کرے۔