Saturday, May 18, 2024

تحریک انصاف نے طاہر القادری کے الزامات کو مسترد کر دیا

تحریک انصاف نے طاہر القادری کے الزامات کو مسترد کر دیا
November 8, 2016
اسلام آباد (92نیوز) تحریک انصاف اور عوامی تحریک میں الفاظ کی جنگ جاری ہے۔ تحریک انصاف نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کے احتساب اور استعفے کے لیے پی ٹی آئی آج بھی متحرک ہے۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرطاہرالقادری نے ایک سوال پر کہا تھا کہ انہیں پہلے دن سے ہی اندازہ تھا کہ اسلام آباد دھرنا نہیں ہو گا اسی وجہ سے دو نومبر کے تماشے میں شریک نہیں ہوئے۔ تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے طاہر القادری کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سے بیک ڈور رابطہ تھا‘ نہ ہے اورنہ ہی ہو گا۔ پاناما لیکس پر تحریک انصاف کی کوششوں کے باعث تلاشی کا عمل شروع ہو چکا۔ میچ فکس ہونے کی باتیں بے بنیاد اور افسوس ناک ہیں۔ عوامی تحریک کے سربراہ کے اس بیان اور تحریک انصاف کے ردعمل سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ سیاسی کزنز کے درمیان پیدا ہونے والی دوریاں اب مزید بڑھ گئی ہیں۔