Saturday, April 20, 2024

تحریک انصاف نے طاہر القادری سے ملاقات کیلئے چھ رکنی وفد تشکیل دیدیا

تحریک انصاف نے طاہر القادری سے ملاقات کیلئے چھ رکنی وفد تشکیل دیدیا
December 8, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) تحریک انصاف نے طاہر القادری سے کل ملاقات کیلئے چھ رکنی وفد تشکیل دیدیا۔ وفد میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین،چوہدری سرور ،علیم خان،اعجاز چوہدری اور میاں محمود رشید شامل ہیں۔ تحریک انصاف کا وفد کل لاہور میں طاہر القادری سے ملاقات کریگا۔

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس  ہوا جس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور رانا ثناء اللہ کے استعفی کے مطالبہ پر بھی غور کیا گیا۔

طاہر القادری سے ملاقات کے بعد مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔