Friday, April 26, 2024

تحریک انصاف نے زلزلہ کی تباہی کے باعث لاہور میں بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس ملتوی کر دی

تحریک انصاف نے زلزلہ کی تباہی کے باعث لاہور میں بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس ملتوی کر دی
October 26, 2015
لاہور(92نیوز)پی ٹی آئی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس ستائیس اکتوبر کو لاہور میں ہونا تھی جس میں این اے ایک سو بائیس میں ووٹر کی منتقلی کے شواہد پر اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیا جانا تھا تاہم زلزلہ سے ہونیوالی ہلاکتوں اور نقصان کے باعث اے پی سی ملتوی کر دی گئی۔اے پی سی کی نئی تاریخ کا اعلان اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ قبل ازیں یوم عاشورہ کی وجہ سے بھی اے پی سی کو ملتوی کیا گیا تھا۔