Sunday, May 19, 2024

تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کو عوام کے ساتھ دھوکا قرار دیدیا

تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کو عوام کے ساتھ دھوکا قرار دیدیا
April 24, 2016
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف نے حکومت کا مجوزہ جوڈیشل کمیشن  مستر د کرتے  ہوئے اسے عوام کے ساتھ دھوکا قراردیاعمران خان   کا کہنا  ہے کہ  وزیراعظم کا احتساب   پہلے ہونا چا ہئےکپتان نے کرپشن کے خلاف سڑکوں پر آنے کا عندیہ  بھی دے  دیا۔ تفصیلات کےمطابق  اسلام آباد میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے عمران خان نے کہا وزیراعظم کے قوم  سے خطاب میں حقائق بتانے کی امید تھی  لیکن  مایوسی ہوئی تقریر سے  پتہ چل گیا کہ کوئی نہ کوئی چیز  چھپائی جا رہی ہےکپتان نے مجوزہ جوڈیشل کمیشن کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دو سو افراد کی انکوائری ہو گی تو وزیراعظم کی  باری کب آئے گی۔ عمران خان  نے کہا کہ حکومت کا  سپریم کورٹ کو لکھا  خط مذاق ہے وزیراعظم پر انہوں نے   الزام  لگائے نہ وہ پاناما لیکس سامنے لائےنوازشریف  اپوزیشن پر الزام نہ لگائیں  اور خود کو احتساب کے لئے پیش کریں۔۔ تحریک انصاف کے سربراہ نے اس موقع پر پانچ مطالبات  بھی پیش کر دئیے۔ عمران خان نے  کہا کہ نوازشریف  کے پاس کیا  چیز  ہے  جو  پیتل کو  سونا  بنا دیتی ہے  جمہوریت میں عوام کے سامنے  جوابدہ  ہونا پڑتا ہے کپتان  نے کرپشن کے معاملے پر سڑکوں پر  آنے کا عندیہ  بھی دیا  اور کہا کہ اس سلسلے میں لائحہ عمل کا اعلان  وہ    یوم  تاسیس کے  جلسے میں  کریں  گے ۔