Saturday, May 18, 2024

تحریک انصاف نے این اے 120 ضمنی انتخاب میں فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کر دیا

تحریک انصاف نے این اے 120 ضمنی انتخاب میں فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کر دیا
August 23, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) ریٹرننگ آفیسر، تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی نے این اے 120 ضمنی انتخاب کے لئے فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ این اے 120 میں پوری صوبائی حکومت مہم چلا رہی ہے۔ ضمنی انتخاب میں پولنگ اسٹیشنز کے اندر، باہر اور ریٹرننگ آفیسر کے دفتر کے باہر فوج تعینات کی جائے۔

جہانگیر ترین کے علاوہ ، ریٹرننگ آفیسر اور پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی این اے 120 ضمنی الیکشن میں فوج کی تعیناتی کی بھی درخواست دے دی ہے۔ جس پر  الیکشن کمیشن نے غور شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن جلد ہی وزارت دفاع کو فوج کی تعیناتی کے لیے خط لکھے گا۔