Friday, May 3, 2024

تحریک انصاف نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی

تحریک انصاف نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی
June 24, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ، قومی اسمبلی کی 272 میں سے 229 حلقوں کیلئے پی ٹی آئی امیدوار نامزد کردیئے گئے  ، خیبر پختونخوا کے 99میں سے 90حلقوں میں امیدواروں کی نامزدگی  کی گئی ہے ، پنجاب کے 238 حلقوں کیلئے امیدواروں کا تعین کردیا گیا ۔ سندھ کے 79جبکہ بلوچستان کے 36حلقوں کیلئے امیدواروں کی نامزدگی مکمل  ہوگئی  ، فاٹا کے 11حلقوں میں  بھی پی ٹی آئی امیدواروں کا اعلان کر دیاگیا ہے ۔ پہلے مرحلے میں ٹکٹ سے محروم رہنے والے علی محمد خان اور عامر لیاقت کو بھی ٹکٹ جاری ہو گئے ،  علی محمد خان این اے 22 مردان جبکہ عامر لیاقت حسین این اے 245 کراچی سے تحریک انصاف کے امیدوار ہونگے۔ پانچ دن سے عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنے والے این اے 154 کے کارکنان کا احتجاج رائیگاں گیا ، این اے 154 سے سکندر بوسن کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ۔ لودھراں سے علی ترین کی الیکشن لڑنے سے معذرت کے بعد اس حلقے کا ٹکٹ میاں محمد شفیق کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا  ، ضلع کوہستان میں تحریک انصاف نے سدرہ خالد نامی خاتون کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا  ۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے ٹکٹوں کی تقسیم میں رد و بدل کر دی، وہاڑی سے عائشہ نذیر جٹ کا ٹکٹ واپس لے کر خالد محمود چوہان کو دے دیا ۔ شاہ فرمان سے این اے 29 کا ٹکٹ لے کر ناصر موسٰی زئی کو دے دیاگیا۔