Tuesday, May 14, 2024

حفیظ شیخ سینیٹ الیکشن جیتیں گے ، شیخ رشید

حفیظ شیخ سینیٹ الیکشن جیتیں گے ، شیخ رشید
February 28, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ تحریک انصاف میں پھوٹ نہیں پڑی، حفیظ شیخ سینیٹ الیکشن جیتیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حفیظ شیخ نے بہترین کارکردگی دکھائی اور تاریخ کی ڈوبی ہوئی معیشت کو سہارا دیا۔ گیلانی صاحب نے ترک وزیر اعظم کی بیوی کا ہارنے اپنی بیوی کے گلے میں ڈال دیا۔ سینیٹ انتخابات میں انشااللہ حفیظ شیخ جیتیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حمزہ شریف رہا ہو جائیں تو کوئی فق نہیں پڑتا نہ ہی ڈسکہ کی ایک سیٹ اوپر نیچے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ لانگ مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔ عدالت کا کل عظیم فیصلہ آنے والا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی پھوٹ نہیں۔ سول اور ملٹری کے اچھے تعلقات کا ملک کو فائدہ پہنچتا ہے۔ 2008 اور 2012 میں پاکستان ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ تھا۔ 27 میں سے 24 نکات فیٹف کے کلیئر ہیں۔ جلد فیٹف سے باہر نکل جائیں گے۔