Sunday, May 19, 2024

تحریک انصاف میری پارٹی ، الیکشن پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے لڑوں گی ، عائشہ گلہ لئی

تحریک انصاف میری پارٹی ، الیکشن پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے لڑوں گی ، عائشہ گلہ لئی
September 24, 2017

نو شہرہ ( 92 نیوز ) عمران خان پر غیر اخلاقی ایس ایم ایس کرنے کے الزامات لگانے والی پی ٹی آئی کی باغی رکن اور ممبر اسمبلی عائشہ گلہ لئی نے آئندہ الیکشن بھی پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے لڑنے کا اعلان کردیا۔

نوشہرہ میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے قربان خان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلہ لئی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ان کی جماعت ہے اس لئے وہ آئندہ الیکشن بھی پی ٹی آئی کے ہی پلیٹ فارم سے لڑیں گی ۔

عائشہ گلہ لئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ٹھیکے اپنے منظور نظر افراد کو دیئے ۔ نوشہرہ آئی تو علم ہوا کہ وزیراعلیٰ کے اپنے حلقے میں بھی ڈینگی تیزی سے پھیل رہا ہے ۔

فاٹا اصلاحات کے حوالے سے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں کو فوری طور پر خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے۔