Friday, May 3, 2024

تحریک انصاف قومی اسمبلی میں رہنے کیلئے ایم کیو ایم اور فضل الرحمن گروپ کے رحم و کرم پر !!! فیصلہ آج متوقع

تحریک انصاف قومی اسمبلی میں رہنے کیلئے ایم کیو ایم اور فضل الرحمن گروپ کے رحم و کرم پر !!! فیصلہ آج متوقع
July 30, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف نے تحریک انصاف کے ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر پارلیمانی سربراہوں سے مشاورت کی۔ جمعیت علمائے اسلام اور متحدہ قومی موومنٹ آج جواب دیں گی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان قومی کی قسمت کا فیصلہ آج ہو گا۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمنٹ میں سیاسی رہنماوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف کے ارکان کی رکنیت ختم کرنے کے معاملہ پر طویل مشاورت ہوئی۔ ایم کیو ایم اور جے یو آئی نے پی ٹی آئی ارکان کو پارلیمنٹ سے باہر کرنے پر اصرار کیا تو وزیراعظم نے محاذآرائی سے گریز کا مشورہ دیا اور دونوں جماعتوں سے رابطے کےلئے وزراءکی کمیٹی تشکیل دے دی۔ دریں اثنا ایم کیو ایم کی پارلیمانی پارٹی نے تحریک انصاف کے اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک واپس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور آج حکومتی وفد سے ملاقات میں اپنے جواب سے آگاہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایم کیو ایم اراکین نے فیصلہ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے خلاف تحریک واپس نہیں لی جائے گی۔ ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا ہے کہ تحریک پر قومی اسمبلی میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے ووٹنگ کرائی جائے۔ ایم کیو ایم کے اراکین کا موقف تھا کہ تحریک انصاف کے اراکین خود اسمبلی سے مستعفی ہوئے، اب ان کا اسمبلی میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ جے یو آئی (ف) نے بھی پی ٹی آئی کیخلاف قرارداد واپس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم حکومت سے جواب کیلئے آج تک کا وقت مانگا تھا۔