Saturday, April 27, 2024

تحریک انصاف عوامی اعتمادکھوچکی،پہلے اپنا احتساب کرے: اکبر ایس بابر

تحریک انصاف عوامی اعتمادکھوچکی،پہلے اپنا احتساب کرے: اکبر ایس بابر
September 4, 2016
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف عوامی اعتماد کھو چکی ہے اس کو  سب سے پہلے اپنا احتساب کرنا چاہیے۔ پی ٹی آئی فاؤنڈر گروپ کے سربراہ اکبر ایس بابر  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ  پی ٹی آئی  اب عوامی اعتماد کھوچکی ہے  اسے حکومت کے خلاف احتجاج کی بجائے اپنا احتساب کرنا چاہئے۔ اکبر ایس بابر نے مزید کہا ہےکہ تحریک انصاف کے اپنے رہنماؤں کے قول و فعل میں تضاد ہے کیونکہ سنٹرل پنجاب کے صدر علیم خان اورسیکرٹری جنرل جہانگیر ترین پر کرپشن کے الزامات  ہیں جس کے بعد انہیں پارٹی سے نکالا جائے ۔