Sunday, September 8, 2024

تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے قصور واقعہ کےخلاف قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی

تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے قصور واقعہ کےخلاف قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی
August 10, 2015
اسلام آباد (92نیوز) تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے قصور واقعہ کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التواءجمع کرا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک التوا پر تحریک انصاف کے عارف علوی، شیریں مزاری اور اسد عمر جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے ایاز سومرو، شازیہ مری، شگفتہ جمانی اور نوید قمر نے دستخط کیے۔ متن میں کہا گیا ہے کہ زیادتی کیس کے ملزموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ اس طرح کے واقعات سے پاکستان کا تشخص مجروح ہوتا ہے۔