Monday, September 16, 2024

تحریک انصاف اور پاک سرزمین پارٹی میں قربتیں بڑھنے لگیں

تحریک انصاف اور پاک سرزمین پارٹی میں قربتیں بڑھنے لگیں
February 14, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) سینیٹ الیکشن میں تعاون حاصل کرنے کی کوششیں تیز ،  پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا وفد پاکستان ہاؤس  پہنچا ۔ وفد نے پی ایس پی قیادت سے ملاقات کی اور سیاسی معاملات ، شہر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

عمران اسماعیل پی ایس پی کی جانب سے مہمان نوازی کی تعریفیں کرتے رہے اور کہا کہ دیگر جماعتوں سے بھی رابطے کریں گے۔ رہنما پاک سر زمین پارٹی  رضا ہارون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پاک سر زمین پارٹی اپنے انتخابی نشان پر الیکشن لڑے گی۔

سینیٹ انتخابات کے لئے دونوں جماعتوں نے کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔

میڈیا سے گفتگو میں پی ایس پی  رہنما  رضا ہارون نے کہا سینیٹ انتخابات کے لئے دونوں جماعتوں نے کمیٹیاں تشکیل دی ہیں،عوامی مسائل کے لیئے تمام جماعتوں سے بات کریں گے۔

  تحریک انصاف کے عمران اسماعیل بولے کہ کراچی میں ترقی کے نام پر کرپشن کی گئی ہے  جبکہ مصطفی کمال کے دور میں  شہر میں بہتری آئی  ۔

عمران اسماعیل  نے مزید  کہا  محافظوں سے لوگوں کو بچانا پڑ رہا ہے دو روز قبل سلمان مجاہد بلوچ نے نوجوان کو اسلحے کے زور پر ہراساں کیا ۔