Friday, April 19, 2024

تحریک انصاف اور ق لیگ میں مشاورت سے پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام طے پا گیا

تحریک انصاف اور ق لیگ میں مشاورت سے پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام طے پا گیا
December 2, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام پر تحریک انصاف اور ق لیگ میں بریک تھرو ہوگیا، پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام مشاورت سے طے پا گیا۔

پنجاب میں گیارہ میٹرو پولیٹن کارپوریشنز ہوں گی، نو ڈویژنل ہیڈ کورٹرز پر میٹرو پولیٹن کارپوریشنز ہوں گی، گجرات اور سیالکوٹ میں بھی میٹرو پولیٹن کارپوریشنز ہوں گی، میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں لارڈ میئر ہوگا۔

پنجاب کے باقی 25 اضلاع میں ڈسٹرکٹ کونسلز ہوں گی، نچلی سطح پر نیبر ہڈ اور ویلیج کونسل ہوں گی، تحصیل کونسلز اور میونسپل کارپوریشنز نہیں ہوں گی، میونسپل کمیٹیز اور ٹاؤن کمیٹیاں بھی نہیں ہوں گی۔